مزید خبریں

قطر ورلڈ کپ ، 12لاکھ ٹکٹ فروخت

دوحا(جسارت نیوز) فیفا فٹ ورلڈکپ کا جنون سر چڑھ کر بولنے لگا، فیفا ورلڈ کپ 2022 کی ٹکٹوں کی خریداری کے لیے چار کروڑ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف آرگنائزر حسن التھوادی نے قطر اکنامک فورم میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈکپ کی ریکارڈ توڑ فروخت ہوئی ہے، جہاں تقریبا 1.2 ملین ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔آرگنائزنگ کمیٹی کے عہدیداروں نے بتایا کہ ٹکٹوں کی آن لائن مراحل کے دوران تقریبا 40ملین درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ فٹ بال ورلڈکپ کے حوالے سے لوگ نہایت پرجوش ہیں اور قبل از وقت ٹکٹیں خرید رہے ہیں تاکہ سنسنی خیز میچز سے لطف اندوز ہوسکیں۔حکام کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 20لاکھ ٹکٹ فروخت کیے جائیں گے، مزید 10لاکھ ٹکٹ عالمی ادارہ فیفا اور اسپانسرز کے لیے مختص کیے جائیں گے۔