مزید خبریں

ٹریوس ہیڈ انجری کاشکار،سری لنکا کے ون ڈے میچ سے باہر

کولمبو(جسارت نیوز)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز ٹریوس ہیڈ فٹنس مسائل کے باعث آئی لینڈرز کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے پانچویں اور آخری ون ڈے میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ 28 سالہ ٹریوس ہیڈ ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے ہیں جس کے باعث وہ کل جمعہ کو کولمبو میں شیڈول سری لنکا کے خلاف پانچویں اور آخری ون ڈے نہیں کھیل سکیں گے۔ سیریز کے چوتھے ون ڈے میں فیلڈنگ کے دوران ٹریوس ہیڈ ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے تھے ۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ایرون فنچ نے کہا ہے کہ ٹریوس ہیڈ آئی لینڈرز کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے تھے اور اب ان کو اس سے نجات پانے کے لئے بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹریوس ہیڈ کو آرام کی ضرورت ہے اور وہ سری لنکا کے خلاف پانچویں میچ میں یقینی طور پر ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔