مزید خبریں

مہنگائی کو روکا جائے ورنہ عوام سڑکوں پر آجائے گی

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)مہنگائی کے طوفان کو نہیں روکا گیا تو عوام سڑکوں پر آنے پر مجبور ہونگے،ملک کے عوام مہنگائی کے خوفناک دور سے گزر رہے ہیں ،غریب مشکلات میں گھراہوا ہے حکمرانوں کو ریلیف دینا ہوگا ،حکمرانوں کے وعدوں اور دعوئوں سے عوام کا اعتماد ختم ہوتا جارہاہے،مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے بجائے حکمرانوں نے بے لگام کردیا آئی ایم ایف ہمارے ملک کے فیصلے کررہی ہے ،بیروزگاری اور غربت کی وجہ سے خودکشی کے واقعات بڑھ رہے ہیں ،حکومت عوام کے اعتماد پر پوراترنا چاہتی ہے تو مہنگائی کو کنٹرول اور غریب کو روزگار فراہم کرے،حکومت عوام کو ریلیف دیے بغیر معاشی ترقی کی طرف نہیں جاسکتی۔ ان خیالات کا اظہار ٹنڈوالہیار کے ہو نہار نوجوان صحافی ازین ایوب خانزادہ نے نیشنل پر یس کلب ٹنڈوالہیار پر پر یس کانفر نس کر تے ہو ئے کیا۔ انہوںنے مزید کہا کہ معاشی ترقی کیلیے پوری دنیا میں غریبوں ،مزدوروں اور کسانوں کو سہولیات مہیاکی جاتی ہیں ، ،نئے ٹیکسز کی سخت پالیسیوں اور مہنگائی کی وجہ سے فیکٹریاں بند ہورہی ہیں جس سے بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے، مہنگائی کے سبب خود کشیوں میں اضافہ اور غریب بچے فروخت کرنے پر مجبور ہیں ،پوری قوم چاہتی ہے ملک کو معاشی طور پر مستحکم بنایا جائے عوام طاقت کا سرچشمہ ہے عوامی حمایت کے بغیر معیشت کو مستحکم نہیں بنایا جاسکتا ،ملک کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی وبے روزگاری ہے اس پر قابوپانے کیلیے حکومت ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو تعصب اور مایوسیوں سے نجات دلا کر ہی آگے بڑھا جاسکتا ہے ،تعمیر وترقی اور خوشحالی کو پروان چڑھانے کیلیے عوام کے حق میں فیصلے کرنے ہوںگے ،آئی ایم ایف کی پالیسیوں سے غربت نہیں غریب ختم ہوجائیں گے ،عوام سے کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں ،غربت ،کرپشن اور مہنگائی وبے روزگاری کا خاتمہ کیا جائے۔