مزید خبریں

دکھ در صرف اللہ کی بارگاہ میں پیش کیا کریں ،ثوبان عطاری

حیدرآباد( اسٹاف رپورٹر) مبلغ دعوت اسلامی ثوبان عطاری نے کہاکہ اپنے دکھ درد صرف اللہ کی بارگاہ میں پیش کیا کریں۔سچی توبہ غموں سے نجات کا ذریعہ ہے۔ آقا کریم معلم انسانیت ہیں۔ اللہ تک پہنچنے کا رستہ نبی کریم کی ذات۔ محبت رسول ایمان کی علامت ہے۔اذان اسلام کی علامت ایک مکمل دعوت ہے،پیسہ،عہدہ،حسن اور شہرت تاریخی انسانی میں بڑا اودھم مچا کر گئی ہیں۔اگر یہ مس مینج ہوجائیں تو فرعون،عماداوریزید پیدا ہوتے ہیں۔وہ ڈپارٹمنٹ اذف پروفیشنل دعوت اسلامی کے تحت میٹ اپ عظیم الشان اجتماع سے حیدرآباد پریس کلب آڈیٹوریم ہال میں خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر نگران میٹرو پولیٹن محمد سہیل عطاری،حاجی محمد دانش عطاری،محمد عارف عطاری،عبدالغنی عطاری ، تاجر رہنماؤں صلاح الدین غوری،محمد علی آرائیں ، صدر پریس کلب عبداللہ شیخ۔سینئر جرنلسٹس محمد حسین خان کے علاوہ ڈاکٹرز،وکلا،سماجی شخصیات سمیت معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ثوبان عطاری نے کہاکہ صحابہ اکرام کی زندگیاں ہمارے سامنے بہترین مثالیں ہیں۔ہمیں اپنے بچوں کو کاروبار کے داؤ پیچ سیکھانے کے ساتھ۔ساتھ تین چیزیں نبی کریم سے محبت۔قرآن سکھانا اور اہل بیعت کی محبت لازمی سکھائیں۔