مزید خبریں

ٹھٹھہ ،جی ایس ٹی پاس امیدواروں کا احتجاج

ٹھٹھہ(نمائندہ جسارت)ٹھٹھہ ضلع کے جی ایس ٹی پاس امیدواروں نے آفر لیٹر نہ ملنے کے خلاف مکلی پارک سے ڈی سی کے دفتر تک ایک ریلی نکالی اور آفس کے سامنے مظاہرہ کیا اور سخت نعرے بازی کی ۔ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غظنفر علی قادری نے مظاہرین سے بات چیت کی اور مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر احتجاج ختم کردیا گیا۔اس موقع پر مظاہرین علی احمد پنھور، علی نوازجت، وحید خشک، ایوب خشک، امین آرائیں ، نبیل کلمتی سہراب سموں، منیر میمن اور عبدالروف بروہی نے بتایا کہ تین ماہ سے ہم کو پریشان کیا جارہا ہے مختلف بہانے بنا کر دفاتر کے چکر لگوائے جارہے ہیں جس سے ہم ذہنی مریض بنتے جارہے ہیں ہارڈ ایریا والی لسٹ جمع کرانے کے بعد بھی ہمارا مسئلہ حل نہیں ہورہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ نے مظاہرین کو یقین دلایا ہے کہ وہ مسلہ حل کرنے کیلیے سیکرٹری سے بات کریں گے۔
حیسکو لیاقت کالونی سب ڈویژن کے عملہ پر عوام کا پتھرائو
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیسکو لیاقت کالونی سب ڈویژن کے عملہ پر عوام کا پتھرائو حیسکو کا عملہ سخی پیر تھانے کے قریب بنات اسکول کے قریب لگے ٹرانسفارمر کو کاٹنے گئے تھے۔ علاقہ مکینوں نے حیسکو عملہ پر پتھرائو کردیا حیسکو عملہ نے بھاگ کر جان بچائی۔