مزید خبریں

ٹنڈو جام ،رکشا ڈرائیوروں کا پیٹرول اور مہنگائی کیخلاف احتجاج

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) ٹنڈوجام پریس کلب پر رکشاڈارئیوروں کا مہنگائی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج موجود حکمرانوں نے آئی ایف ایم کی غلامی کرکے ہمارے گھروں میں فاقے کر دیے ہیں ٹنڈوجام ٹول پلازہ انتظامیہ ناجائز ٹول وصول کر رہی ہے پر ہماری کوئی سننے والا نہیں تفصیلات کے مطابق رکشاڈارئیور اسویسی ایشن کے رہنما زاہد خاص خیلی علی شیر چانڈیو اور محمد علی کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے مہنگائی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول مہنگا ہونے سے انہیں اپنے کرایوں میں اضافہ کرنا پڑا لیکن اب لوگ نے بہت ہی مجبوری کی حالت میں رکشا استعمال کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے گھروں میں فاقے ہونے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا اس ٹنڈوجام ٹول پلازہ کی انتظامیہ ہم پر ٹول ٹیکس نہیں بنتا اس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی موجود ہے لیکن اس کے باوجود صرف پندرہ کلو میٹر حیدرآباد آنے جانے کے نوے روپے وصول کر رہی ہے۔ انہوں نے اس ظلم پر وہ پورے سال سے احتجاج کر رہے لیکن ہمارے اوپر کیس تو احتجاج کرنے پر بنا دیے گئے لیکن ہمارے اوپر ہونے والے ظلم پر ابھی تک کسی نے توجہ نہیں دی ہے۔ انہوں نے کہا موجود حکمراں یا تو آئی ایم ایف کی غلامی کر لیں یا عوام کی خدمت سابقہ حکومت کی طرح موجود حکمراں بھی اپنی عیاشیاں ختم کرنے پر تیار نہیں بس عوام کے گلے پر چھری پھررہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا ان پر سے ظالمانہ ٹول ٹیکس ختم کیا جائے اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ ان کے گھر کا چولہا بھی جلے۔