مزید خبریں

حیدرآباد،میونسپل کمشنر نے بارش کی آمد سے قبل ایمرجنسی نافذ کردی

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایڈ منسٹریٹر فاخر شاکرومیونسپل کمشنر سید شفیق احمد شاہ نے ہدایت کی ہے کہ بارشوں کی آمدآمدہے اس سلسلے میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ڈائریکٹر ہیلتھ عقیل احمد خانزادہ و دیگر افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام اسٹاف کی چھٹیاں ختم کردی جائیں اور صفائی کے عملے کی شفٹوں میں ڈیوٹیاں لگانے کا چارٹ جاری کردیا گیا ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ متاثرہ علاقوں میں عملے کو نہ صرف پابند کیا جائے بلکہ کام پر بھی بھرپور توجہ دی جائے اور گاربیج لفٹنگ کو یقینی بنایا جائے اور رین ایمرجنسی کے حوالے سے تمام اسٹاف کو ہمہ وقت تیار رکھا جائے۔ ڈائریکٹر ہیلتھ عقیل احمد خانزادہ ودیگر افسران نے تمام عملے کو اپنی ڈیوٹی پر حاضر رہنے کیلیے اپنے کام پربھرپور توجہ دینے پر زور دیااور رین ایمر جنسی کیلیے ہروقت تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور تمام اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہے اور اپنے زیرنگرانی کام کرنے والے عملے کو اپنے کاموں پربھرپور توجہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے کہ شعبہ ہیلتھ صفائی ستھرائی کے کاموں میں تیزی لانے اور گاربیج لفٹنگ کو روزانہ کی بنیاد پر یقینی بنانے کیلیے اقدامات کیے جائیں۔ ڈائریکٹر ہیلتھ عقیل احمد خانزادہ ودیگر افسران نے عملے کو کام میں تیزی لانے اور مزید بہتری کیلیے اقدامات اور اپنے کاموں پر توجہ دینے کی ہدایت کی لطیف آباد یونٹ نمبر7-8-9-10 گورئمنٹ بوائز اسکول، الوحید کالونی، خواجہ غریب نواز کالونی،آٹوبھان روڈ،مکرانی پاڑا،پٹھان گوٹھ،لینک روڈ، G.O.R کالونی، بنگالی کالونی، امریکن کوارٹر اوراس کے علاوہ لطیف آباد کے مختلف ایریاز میں نالیوں کی صفائی کی گئی،گلی،محلوں سے کچرا اٹھایا گیا روڈ،چوراہوں اور فٹ پاتھوں کی صفائی کروائی گئی سڑکوں کے اطراف سے کچرا اٹھایا گیا اور گلی،محلوں میں جھاڑو ورک کیا گیا نالیوں سے سلٹ نکالی گئی کچرااٹھایا گیا،پٹھان کالونی، مکی شاہ،ریلوے کالونی،ہوم اسٹیڈ ہال، پکاقلعہ،شاہی بازار،گرونگر چوک،ٖفیضان مدینہ اور گل شاہ بخاری اور دیگر علاقوں میں اور گلی،محلوں سے کچرا اٹھایا گیا اور کچرا کنڈیوں سے گاربیج لفٹنگ کی گئی فقیر کا پڑ مین روڈ اور چوراہوں پر جھاڑو ورک کیا گیا نالیوں کی صفائی کی گئی گلی اور محلوں سے کچرا اٹھایا گیا سڑک کے اطراف سے گاربیج لفٹنگ کی جارہی ہے صفائی ستھرائی اور گاربیج لفٹنگ کوروزانہ کی بنیاد پر یقینی بنانے کیلیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔عوام کو کتے کے کاٹنے سے بچانے کیلیے مہم کو جاری رکھا جارہاہے اور روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کیے جارہے ہیں تا کہ حیدرآباد کے عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔