مزید خبریں

حیدرآباد: مسجد سے پنکھے چوری کرنیوالے 2چور عوام کے ہتھے چڑھ گئے

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) شہر میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں پر عوام نے خود ایکشن لے لیا ،جامع مسجد سرفراز کالونی سے پنکھے اور اسٹول چوری کرنے والے دو چوروں کو عوام نے دھر لیا۔چوروں کو آدھا گنجا کر کے درگت بنائی ،سڑکوںپر گھمایا اور مارکیٹ پولیس کے حوالے کردیا ۔آخری اطلاعات تک پولیس کی جانب سے پکڑے جانے والے چوروں کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی۔