مزید خبریں

وزیراعلیٰ نے بجٹ میں اپوزیشن کواعتمادمیں لیا ،فرح شاہ

کوئٹہ ( نمائندہ جسارت)بلوچستان حکومت کی ترجمان فرح عظیم شاہ کہتی ہیں کہ مالی سال 1022-23کے بجٹ میںاپوزیشن اور حکومت ایک پیج پر ہیں۔ عوام دوست بجٹ میں بلوچستان بھر کے لیے اسکیمیں شامل کی گئی ہیں جس کے مثبت نتایج سامنے آئیں گے۔ ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان کی کوشش ہے عوام کو سہولتیں فراہم کی جائیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے حکومتی اور اپوزیشن اراکین کو اعتماد میں لیکر موجودہ بجٹ پیش کیا، بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار بجٹ پیش کرتے وقت کوئی احتجاج اور کوئی ناراضگی نہیں ہوئی،وزیراعلیٰ بلوچستان نے 84 گھنٹے تک بجٹ پر محنت کی تاکہ کوئی بوگس اسکیم شامل نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا بجٹ پیش کیا گیا جس سے صوبے بھر سے کچھ ہی ماہ میں مثبت اثرات سامنے آئیں گے، بجٹ میں بیروزگاری میں کمی کے لیے اہداف رکھے گئے ہیں اور اپوزیشن کونوازنے سے متعلق کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔