مزید خبریں

کراچی میں 28 جون کو تیز بارش ہوگی، محکمہ موسمیات

کراچی(نمائندہ جسارت) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں جمعے کو بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، 28جون کو کراچی
میں تیز بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم کراچی سے نکل گیا ہے۔ چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ 30 جون کی شام یا یکم جولائی کی صبح تھرپارکر، میر پور خاص، بدین میں بارش برسانے والا سسٹم پہنچے گا، آنے والے اسپیل کا دورانیہ 3 سے 4 روز پر مشتمل ہوگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جولائی کا پورا مہینہ اور اگست کا درمیان مون سون کے پہلے ہاف پر مشتمل ہوگا، مون سون کے پہلے ہاف میں شدت سے بارش برسنے کا امکان ہے تاہم مون سون کی مدت یکم جولائی سے 30 ستمبر پر مشتمل ہوگی۔