مزید خبریں

پیٹرول پر 10 فیصد کی شرح سے ریگولیٹری ڈیوٹی عاید

اسلام آباد(آن لائن )فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے پیٹرول پر 10 فیصد کی شرح سے ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی۔ریگولیٹری ڈیوٹی کا نفاذ 30 جون 2022ء سے ہو گا۔نوٹیفیکیشن جاری کردیا
گیا ۔ایف بی آرکا کہنا ہے کہ ریگولیٹری ڈیوٹی ان کارگوز پر نہیں جنکی ایل سی کھل چکی ہے۔ جس پیٹرول پر 10 فیصد کسٹم ڈیوٹی ہے اس پر ریگولیٹری ڈیوٹی کا اطلاق نہیں ہو گا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق ریگولیٹری ڈیوٹی سے چین سے کسٹمز گری درآمدات پر ٹیکس وصول ہو سکے گا۔