مزید خبریں

حکومت کی پرویز مشرف کو واپس لانے کیلیے سہولت فراہم کرنے کی پیشکش

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈ یسک ) وفاقی حکومت نے سابق صدر اور سابق آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کو ملک میں واپس لانے کے لیے سہولت فراہم کرنیکی پیشکش کر دی۔وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ حکومت پرویز مشرف کو واپس لانے کے لیے سہولت فراہم کرنا چاہتی ہے، سابق صدر کو سزا ہوئی تھی وہ واپس آئیں، عدالت ان کے معاملے کودیکھے، مشرف کوواپس آنا چاہیے، وہ قانون کا سامنا کریں۔اس دوران صدرسپریم کورٹ باراحسن بھون نے کہا کہ سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیخلاف دائرریفرنس واپس لینے کا مطالبہ کرتا ہوں، آزاد عدلیہ پرلٹکنے والی تلواریں ختم ہونی چاہیں۔