مزید خبریں

ضمنی الیکشن، حکومت دھاندلی ،پولیس کی استعمال سے باز رہے ورنہ سخت ردعمل آئیگا، پرویز الٰہی

لاہور (نمائندہ جسارت) ق لیگ نے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کر دی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ 17 جولائی کے الیکشن میں حکومت دھاندلی اور پولیس کے استعمال سے باز رہے ورنہ سخت عوامی ردعمل سامنے آئے گا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ق لیگ راولپنڈی کے صدرزبیر خان کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں سیاسی صورتحال اور ضمنی انتخابات بارے بات چیت کی گئی۔پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب کی جعلی غیر آئینی حکومت پولیس کا سیاسی مخالفین کے خلاف بدترین استعمال کر رہی ہے،پارٹی رہنما تحریک انصاف کے امیدواروں کی بھر پور مہم چلائیں، تجربہ کاری کا دعویٰ کرنے والے عوام کے سامنے بری طرح ایکسپوز ہوچکے ہیں، موجودہ حکمرانوں سے خیر کی کوئی توقع نہیں، معیشت کو تباہ کر کے عوام کو مزید بری خبروں کے لیے تیار رہنے کا کہنا جاریا ہے۔ان کا یہ بھی کہناتھا کہ یہ حکمران عوام کو ریلیف تو نہیں دے سکے روز نیا ٹیکس لگا دیا جاتا ہے،بجلی ، گیس پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے دو ر ہوچکی ہیں۔