مزید خبریں

قرعہ اندازی میں شامل عازمین کو حج پرجانے کی اجازت

 

اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے حج قرعہ اندازی میں شامل ہونے والے درخواست گزاروں کو حج پر جانے کی اجازت دینے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا،جسٹس بابر ستار نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا،فیصلے میں کہاگیا ہے کہ حج قرعہ اندازی میں نام کے باوجود لسٹ سے نام نکالنے کے خلاف شہری نے عدالت سے رجوع کیا تاہم وزارت مذہبی امور کے مجاز افسر نے شہریوں کو حج کی اجازت دینے کا عدالت کے سامنے بیان دیا، ڈپٹی سیکرٹری وزارت مذہبی امور نے عدالت کو بتایا کچھ لوگ لسٹ سے ڈراپ ہونے کے بعد جگہ موجود ہے، مجاز افسر کے مطابق درخواست گزاروں کو ضروری کارروائی کے بعد سرکاری کوٹے پر حج کی اجازت دے دی جائیگی۔ عدالت نے تحریری فیصلے میں لکھا کہ وزارت مذہبی امور کے جواب کے بعد درخواست گزاروں کے اعتراضات کا ازالہ ہو گیا ہے ۔ درخواست نمٹائی جاتی ہے ۔یاد رہے کہ شہری ڈاکٹر جی اے انصاری و دیگر حج متاثرین کے کیس کی پیروی وکلا صابری شفقت سندھ اور صادق خان نے کی۔