مزید خبریں

مظفر آباد: کار حادثے کے دوران 4 افراد جاں بحق

مظفر آباد (مانیٹر نگ ڈ یسک ) مظفرآباد میں کار حادثے کے دوران میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ مظفر آباد کے علاقے کومی کوٹ سے چھتر کلاسں جانے والی کار کو خیریاں جیسوا کے مقام پر حادثہ پیش آیا۔ دوران سفر کار گہری کہائی میں جاگری جبکہ کار میں سوار 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔کار میں سوار ایک زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں ریسکیو کیا گیا لیکن قریبی اسپتال پہنچ کر وہ بھی زندگی کی بازی ہار گیا۔