مزید خبریں

غذائی اشیاء کی برآمدات سے4.91ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) غذائی اشیاء کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 24.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2021 سے لیکرمئی 2022 تک کی مدت میں غذائی اشیاء کی برآمدات سے ملک کو 4.91ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 24.2 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں غذائی اشیاء کی برآمدات کاحجم 3.96 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔مئی کے مہینہ میں غذائی اشیاء کی برآمدات سے ملک کو462 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جوگزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 90.3 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال مئی میں غذائی اشیاء کی برآمدات سے ملک کو243 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ اپریل کے مقابلہ میں مئی میں غذائی اشیاء کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر9.4 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اپریل میںغذائی اشیاء کی درآمدات کاحجم 510 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جومئی میں 462 ملین ڈالر تھا۔