مزید خبریں

قونصل جنرل یو اے ای کی ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی سے ملاقات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیتی نے ڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی ریحانہ لغاری سے سندھ اسمبلی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں قونصل جنرل نے کراچی میں متحدہ عرب امارات کے ویزا آفس کے قیام اورسہولیات کے بارے میں معلومات دیں۔ اس موقع پر قونصل جنرل نے سندھ اسمبلی میں موجود مختلف سیاسی جماعتوں کے اراکین سے بھی ملاقات کی اور انہیں متحدہ عرب امارات کے دورے کی دعوت دی۔ سندھ اسمبلی آمد پرڈپٹی اسپیکرریحانہ لغاری نے قونصل جنرل کوسندھ اسمبلی کی نئی اورپرانی تاریخی عمارتوں کا دورہ کروایا اور انہیں سندھ کی ثقافت سندھی ٹوپی اوراجرک کا تحفہ بھی پیش کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ریحانہ لغاری نے کہا کہ سندھ اسمبلی تاریخی عمارت ہے۔ سندھ اسمبلی نے خواتین کے تحفظ سمیت دیگرموضوعات پر دیگرصوبوں سے زیادہ و بہترقانون سازی کی ہے۔