مزید خبریں

بزنس کمیونٹی کو ایس ایم منیر کی ملک میں آمد کا انتظار ہے،گلزارفیروز

کراچی(اسٹاف رپورٹر) یونائٹیڈ بزنس گروپ (یو بی جی)کے مرکزی ترجمان گلزارفیروز نے کینیڈا میں یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ اور ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر ایس ایم منیرکے فقیدالمثال استقبال پر کینیڈا میں مقیم پاکستانی نژاد اور مقامی کینیڈینز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ایکسپورٹ کو بڑھانے اورپاکستان وکینیڈا کی بزنس کمیونٹی میں موثر رابطوںکے لیے ایس ایم منیر کی کوششیں لائق تحسین ہیں،پاکستان کی بزنس کمیونٹی کو ایس ایم منیر کی ملک میں آمد کا انتظار ہے اور انکی کینیڈا سے واپسی کے بعد ایف پی سی سی آئی الیکشن 2023کے لیے یو بی جی انتخابی مہم تیز ہوجائے گی۔مرکزی ترجمان یو بی جی نے کہا کہ اس وقت ملک میں مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے،ملک کا تجارتی خسارہ مسلسل بڑھ رہا ہے ، پاکستان کی اکنامی کو مضبوط بناناحکومت کی پہلی ترجیح ہونی چاہییے کیونکہ پاکستان کی معاشی حالت بہتر ہوگی تو ہماری آنے والی نسل مضبوط ہوگی۔انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے پاکستان کی بھرپور سپورٹ کے اعلان کے بعد سے ڈالر کمزور ہورہا ہے اور روپیہ ایک بار پھر مضبوطی کی جانب گامزن ہے ۔