مزید خبریں

ٹرینی ڈویلپمنٹ – منظور شدایمپلائرز نیٹ ورک میں شاملBefilerـ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) Befiler پرائیویٹ لمیٹڈکو ٹرینی ڈیویلپمنٹ – گولڈ کیٹیگری کے تحت ACCA کے منظور شدہ ایمپلائر نیٹ ورک کے پینل میں اپنی شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) دنیا کے معروف پروفیشنل اکاونٹینسی باڈی میں سے ایک ہے، اور پینل میںBefiler کی شمولیت طلباء، ملحقہ اداروں، اور ممبران کو تکنیکی، پیشہ ورانہ اور اخلاقی مہارتوں کا صحیح امتزاج فراہم کرنے کے اس عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ اے سی سی اے سے منظور شدہ ایمپلائر پروگرام میںBefiler کے عملے کی معیاری تربیت اور ترقی کو تسلیم کرتا ہے اور اسے انعام دیتا ہے۔Befiler طلباء/ملازمین دونوں کے لیے اعلیٰ ترین پیشہ ورانہ معیارات کو یقینی بناتا ہے۔Befilerکو ACCA کے طلباء، ملحقہ اداروں، اور اس کے ساتھ مختلف شعبوں بشمول قائدانہ عہدوں کے تحت کام کرنے والے اراکین کی نمائندگی پر فخر ہے۔