مزید خبریں

جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت فن گالا کل گلشن اقبال میں ہوگا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کراچی حلقہ خواتین علاقہ گلشن ٹاؤن کے تحت 25 جون بروز ہفتہ بلاک 13-B منگل بازار گراؤنڈ میں خواتین کے لیے ایک روزہ فیملی فن گالا کا انعقاد ہوگا۔ جس میں خواتین اور بچوں کی دلچسپی پر مشتمل مختلف سرگرمیاںہوں گی، جن میں کھانے پینے کی اشیا ، کپڑوں ، مہندی کے اسٹالز، بچوں کے لیے کھیل و تفریح کے ذرائع بھی ہوںگے۔فیملی فن گالا میں حافظ نعیم الرحمن بھی خصوصی شرکت کریں گے۔