مزید خبریں

شازیہ عطا مری کا آصف زرداری کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر برائے محکمہ تخفیف غربت اورسماجی تحفظ شازیہ عطا مری نے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی والدہ ماجدہ اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول زرداری سے انکی دادی زریں آرا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں وفاقی وزیر شازیہ عطا مری نے کہا کہ ماں جیسی عظیم ہستی کابچھڑنا بڑا صدمہ ہوتا ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہیں۔