مزید خبریں

جامعہ کراچی میں ڈینز ریسرچ گرانٹ کی تقسیم کی تقریب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے کلیہ فنون وسماجی علوم کی سماعت گاہ میں جمعرات کے روز جامعہ کراچی کے مختلف کلیہ جات کے 240 اساتذہ میں35 ملین سے زائد روپے کے ڈینزریسرچ گرانٹ کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق کلیہ علوم کے 201 اساتذہ کو تین کروڑ ایک لاکھ پچاس ہزارکی ریسرچ گرانٹ جبکہ کلیہ علم الادویہ کے 26 اساتذہ کو39 لاکھ ،کلیہ تعلیم کے 11 اساتذہ کو 11 لاکھ اور کلیہ نظمیات وانتظامی علوم کے دواساتذہ کو دولاکھ روپے کی ریسرچ گرانٹ فراہم کی جارہی ہے۔