مزید خبریں

سندھ میں اندھیر نگری چوپٹ راج قائم ہے، سردار عبدالرحیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکرٹری جی ڈی اے کے اطلاعات سیکرٹری سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ سندھ میں اندھیر نگری چوپٹ راج قائم ہے ، سانگھڑ کے علاقے کھڈڑو میں جی ڈی اے کی ریلی پر فائرنگ کی گئی جس میں چار سے زائد کارکنان شدید زخمی ہوگئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملوث ملزمان کے خلاف کیس داخل کرنے کے بجائے کھڈڑو پولیس نے جی ڈی اے کے ایم پی اے وریام فقیر خاصخیلی اور دیگر جی ڈی اے کے رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کیے ہیں۔