مزید خبریں

جماعت اسلامی ہی شہر کی واحد امید ہے، مہر افشاں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کراچی شہر کی واحد امید ہے ،ہر سال کی طرح اس سال بھی نیب نے صرف جماعت اسلامی کو کرپشن سے پاک جماعت قرار دیا ہے ،یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم ہی کرپشن سے پاک اسلامی اور خوشحال پاکستان کا خواب پورا کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ناظمہ ضلع شمالی جماعت اسلامی حلقہ خواتین مہر افشاں نے 25 جون مسجدالہدیٰ نزد پاور ہاؤس چورنگی میں منعقد ہونے والے خواتین کنونشن کی تیاریوں کے سلسلے میں ناظمات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے خواتین کو کنونشن میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی تعمیر میں خواتین کا مثبت کردار ہمیشہ اہم رہا ہے، آئیے خوشحالی کی طرف جانے والے اس سفر میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیجیے، کنونشن سے امیر کراچی حافظ نعیم رحمن خصوصی خطاب کریں گے۔ اس موقع پر خواتین اور بچوں کے لیے خریداری کے اسٹالز اور دیگر تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد بھی ہوگا۔