مزید خبریں

عمران کو اقتدار کے سوا کسی چیز میں دلچسپی نہیں،ناصرحسین شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کے رہنما اور وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)چیئرمین عمران خان کو اقتدار کے سوا کسی قومی مسئلے میں دلچسپی نہیں۔ناصر حسین شاہ نے ایک بیان میں کہا کہ اتحادیوں کی شرافت ہے کہ عمران نیازی جیل کے بجائے بنی گالہ میں بیٹھا ہے۔ انہوںنے کہا کہ اتحادی حکومت آئی ایم ایف اور چین سے قرضے لینے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان کو یہ کامیابی پسند نہیں آئی اس لیے کل سیمینار میں بہکی بہکی باتیں کیں۔ خیال رہے کہ اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ تصور بھی نہیں کرسکتا تھا کہ شہباز شریف کو وزیراعظم بنا دیا جائے گا، نیوٹرل سے کہا کہ اس پر 16 ارب روپے کے کیسز ہیں، کوئی اور ملک ہوتا تو یہ جیل میں ہوتا۔