مزید خبریں

پاکستان کو مزید تباہی سے بچانے کے لیے انتخابات ناگزیر ہیں،بلال غفار

کراچی (پ ر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی بلال غفار اور جنرل سیکرٹری کراچی سیف الرحمن نے اپنے مشترکہ ایک بیان میں کہا کہ آج امپورٹڈ حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد کراچی کا کاروبار ایک پھر خطرے میں پڑ گیا ہے۔پاکستان کو مزید تباہی سے بچانے کیلیے فوری انتخابات وقت کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہا کہ کراچی کے لوگ اپنا لیڈر صرف عمران خان کو مانتے ہیں۔