مزید خبریں

پیٹر ول پر 10 فیصد کی شرح سے ریگولیٹری ڈیوٹی عاید

اسلام آباد :(مانیٹر نگ ڈ یسک ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پیٹر ول پر 10 فیصد کی شرح سے ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولیٹری ڈیوٹی ان کارگوز پر لاگو نہیں ہوگی جنکی ایل سی کھل چکی ہے، جس پیٹر ول پر 10 فیصد کسٹم ڈیوٹی ہے اس پر ریگولیٹری ڈیوٹی کا اطلاق نہیں ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولیٹری ڈیوٹی سے چین سے کسٹمز گری درآمدات پر ٹیکس وصول ہو سکے گا، ریگولیٹری ڈیوٹی کا نفاذ 30 جون سے ہوگا۔