مزید خبریں

۔2 روز بعد ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ کمی، ایک روز میں 4 روپے سے زائد سستا،سونے کی قیمت میں 4600 روپے کمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹربینک میں ڈالرکے مقابلے میں روپیہ مستحکم ہونے لگا ہے اور کاروبار کے دوران ڈالر 4 روپے سے زائد سستا ہوگیا۔کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 4 روپے 70 پیسے سستا ہوکر 207 روپے 23 پیسے کا ہوگیا۔یہ 2 ماہ بعدانٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں سب سے زیادہ کمی ریکارڈ ہوئی ہے، 22 جون کو ڈالر 211 روپے 93 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قیمت میں 3 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 209 روپے پر بند ہوا ہے۔ادھر ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بھ بڑی کمی ہوئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 4600 روپے کمی ہوئی ہے۔ 4600 روپے کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 40 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔دس گرام سونے کا بھاؤ 3 ہزار 943 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 20 ہزار 628 روپے ہوگیا ہے۔ دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالربڑھ کر 1831 ڈالرفی اونس ہے۔