مزید خبریں

جمہوریت کے آگے بڑھنے کا واحد راستہ فوری شفاف انتخابات ہیں، عمران خان

اسلام آباد(صباح نیوز)سابق وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کے آگے بڑھنے کا واحد راستہ فوری شفاف انتخابات ہیں، حکومت اداروں کو کنٹرول میں لانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے ایک بار پھر اداروں میں حکومتی مداخلت پر تشویش کا اظہار کیا۔ تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق جمعرات کے روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے تحریک انصاف کے سینئر رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی،ملاقات میں آئینی قانونی اور سیاسی امور پر گفتگو ہوئی۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر اداروں میں حکومتی مداخلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اداروں کو کنٹرول میں لانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔