مزید خبریں

جمعیت سندھ کے سابق جنرل سیکرٹری علی مہر انتقال کر گئے، راشدنسیم، حسین محنتی کی تعزیت

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے سابق جنرل سیکرٹری (معتمد صوبہ) علی احمد مہراسلام آباد میں انتقال کر گئے، مرحوم سابق ناظم صوبہ شبیراحمد مہر،نذیراحمد مہر کے بھائی تھے۔وہ کچھ عرصے سے علیل اورزیر علاج تھے۔عربی زبان پرعبور حاصل ہونے کی وجہ سے بین الاقوامی عربی صحافت میںان کا بڑا نام تھا۔ضلع شکارپور سندھ سے تعلق رکھنے والے علی احمد مہر کے والد محمد عظم مہر نے اپنے علاقے میں صحافت سیاست اوردعوت کے میدان میں بڑا کردار ادا کیا،مرحوم کے بھائی بہنوں سمیت پورا خاندان اقامت دین کی جدوجہدمیں جماعت اسلامی کے ساتھ وابستہ ہے۔ مرکزی نائب امیرجماعت اسلامی اورجمعیت کے سابق ناظم اعلیٰ راشد نسیم نے علی احمد مہر کی وفات پر ان کے گھرپہنچ کر لواحقین سے تعزیت درجات بلندی اورپسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی۔ راشدنسیم نے کہاکہ علی احمد مہر اوراس کے پوراخاندان کا جمعیت اورجماعت اسلامی کی دعوت کو عام انسانوں اورنوجوانوں تک پہنچانے کا بڑا کرادار ہے۔مرحوم محمد عظیم مہر کا خاندان تحریک اسلامی کے لیے ایک مثالی خاندان ہے۔جن کی دینی اورتحریکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔صوبائی امیرمحمد حسین محنتی نے بھی ان کے بھائی نذیراحمد مہر کو ٹیلیفون کرکے علی احمد مہر کی وفات پراظہار تعزیت درجات بلندی کی دعاکی۔