مزید خبریں

پیٹر ولیم قیمتیں‘ وفاقی حکومت ‘وزارت پیٹر ولیم اور اوگرا سے جواب طلب

لاہور (نمائندہ جسارت)لاہور ہائیکورٹ نے پیٹر ولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پرسماعت کرتے ہوئے وفاقی حکومت ، وزارت پیٹر ولیم اور اوگرا سے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے نشاندہی کی کہ گزشتہ 21روز میں پیٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کیا گیا جس کا کوئی جواز نہیں ہے۔وکیل نے بتایا کہ پیٹر ولیم قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آ گیا ہے اور ٹرانسپورٹ سمیت دیگر بنیادی ضرورت بھی مہنگی ہو گئی ہیں۔ وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ پیٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے لیے وفاقی کابینہ کی منظوری نہیں لی گئی اور یہ اضافہ آئین کے آرٹیکلز کے منافی ہے۔وکیل نے استدعا کی کہ پیٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 28جون کو جواب طلب کرلیا۔