مزید خبریں

سندھ ہائی کورٹ ‘ بابر غوری کی 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر و ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری کی 2 مقدمات میں 14 روز کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ بابر غوری ملک واپس آکر مقدمات کا سامنا کرنا چاہتے ہیں‘انہوں نے 23 جون کے لیے ملک واپسی کا ٹکٹ بک کرالیا ہے۔ عدالت نے بابر غوری کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا ۔