مزید خبریں

معاونین حجاج کرام کے انتخاب کیخلاف لاہور ہائیکورٹ کا حکم معطل

لاہور(مانیٹر نگ ڈ یسک )عدالت عظمیٰ نے معاونین حجاج کرام کے انتخاب کیخلاف لاہور ہائیکورٹ کا حکم معطل کردیا۔حج انتظامات کے لیے معاونین کے انتخاب کے معاملے پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ساعت کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ہائیکورٹ کے حکم سے حج انتظامات متاثر ہو رہے ہیں۔ معاونین کا انتخاب حجاج کرام کی خدمت کے لیے کیا جاتا ہے۔ حجاج کرام کیساتھ معاونین کا انتخاب سعودی حکومت کا تقاضا ہے۔چیف جسٹس جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ معاونین کا انتخاب اور معاوضہ کون ادا کرتا ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ معاونین کے انتخاب کے لیے سرکاری محکموں سے نام مانگے جاتے ہیں۔ معاونین کا معاوضہ متعلقہ محکمے دیتے ہیں۔ہائیکورٹ کے سوالات کا جواب دینے کو تیار ہیں۔ حکم معطل نہ ہوا تو سعودی عرب پہنچنے والے حجاج کو مشکلات ہوں گی۔