مزید خبریں

مونس الٰہی نے منی لاندڑنگ کے مقدمے میں عبوری ضمانت کرا لی

لاہور (مانیٹر نگ ڈ یسک ) مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی نے ایف ائی اے منی لاندڑنگ کے مقدمے میں گرفتاری کے خوف سے عبوری ضمانت کرا لی، بینکنگ جرائم کورٹ نے 4 جولائی تک ضمانت منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کو گرفتاری سے روک دیا، مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ وکیل کی ہدایت پر ضمانت کرائی ہے۔بینکنگ جرائم کورٹ کے جج محمد اسلم گوندل نے رہنما ق لیگ مونس الٰہی کی عبوری ضمانت پر سماعت کی۔ دوران سماعت مونس الٰہی کے وکیل امجد پرویز نے موقف اختیار کیا کہ ایف ائی اے نے بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے، شامل تفتیش ہو کر بیان بھی ریکارڈ کرا چکے ہیں، ڈر ہے کہ ایف ائی اے گرفتار کر لے گی لہٰذا عدالت عبوری ضمانت منظور کرے۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ق لیگ کے رہنما مونس الٰہی کوگرفتار کرنے سے روکتے ہوئے 4 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرلی اورآئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔عدالتی کارروائی کے بعد مختصر گفتگو میں مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ وکلا کی ہدایت پر ضمانت کرائی ہے۔ بینکنگ عدالت نے اسی مقدمے میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور واجد بھٹی کی عبوری ضمانتوں میں بھی 4 جولائی تک توسیع کردی ہے۔