مزید خبریں

آئی ایم ایف کی غلام حکومت مہنگائی بم پر سانے کے باوجود مسائل حل نہ کرسکی،حسین محنتی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی سندھ وسابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف ایک ظالم ادارہ اورحکمراں ان کے غلام بنے ہوئے ہیں،جن کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ عوام کو یرغمال اورملک کو کنگال بنائو۔مہنگائی سمیت عوام کے مسائل اسلامی نظام اور دیانتدار قیادت ہی حل کرسکتی ہے۔26جون کو سندھ میں فری اینڈ فیئرانتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی آئینی ذمے داری ہے۔کراچی کے حالیہ ضمنی انتخابات پرتشدد واور بے ضابطگیوں کی فافن رپورٹ تشویش ناک ہے۔پیپلزپارٹی اگراپنے آپ کو جمہوری پارٹی ہونے کا دعویٰ کرتی ہے تو اسے مخالفین کے فارم رد، جھوٹے مقدمات اور ہراساں کرنے کے بجائے بلدیاتی انتخابات میں جمہوری انداز میں مقابلہ کرنا چاہیے۔ حکومتی تبدیلی ،آئی ایم ایف کی مکمل غلامی اختیارکرتے ہوئے عوام پرمہنگائی کے بم برسانے کے باوجود مسائل حل نہ ہونے سے ثابت ہوگیا چہروں نہیں نظام کی تبدیلی سے ہی ملک ترقی عوام سکھ کا سانس لے سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیرپورمیں ضلعی ذمے داران اوربلدیاتی امیدواروں کے اجلا س سے خطاب کے دوران کیا۔ امیرضلع ثناء اللہ جونیجو، عبدالحلیم آرائیں، صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا سمیت دیگرمقامی ذمے داران بھی اس موقع پرساتھ موجود تھے۔ صوبائی امیر نے مزید کہاکہ ملکی دولت کی لوٹ مار وکرپشن کرنے والی قیادت اپنی تجوریاں تو بھر سکتی ہے مگرملک وقوم کی صحیح خدمت نہیں کرسکتی۔ دریں اثناء صوبائی نائب امیرحافظ نصراللہ چنا کی قیادت میں یونین کونسل07 خانپورجونیجو کے تحت ایک بھرپور ریلی نکالی گئیں جس میں ترازوکے نشان پر مہرلگاکرجماعت اسلامی کے نامزد امیدواروں کوکامیاب بنانے کی اپیل کی گئی۔ یوسی چیئرمین کے امیدوارثناء اللہ جونیجو و دیگر رہنماؤں نے بھی اس موقع پر ریلی سے خطاب کیا۔