مزید خبریں

گلگت :سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جا گری‘ 4 افراد جاں بحق‘ 8 زخمی

لاہور(مانیٹر نگ ڈ یسک ) گلگت میں سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔حادثہ رحیم آباد میں موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا، تمام سیاحوں کا تعلق کراچی سے ہے جو گلگت میں سیاحت کے لے آئے تھے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔جاں بحق ہونے والوں میں خاتون سمیت ایک بچہ بھی شامل ہے، گاڑی میں بارہ افراد سوار تھے، زخمیوں کو پروونشل ہیڈ کوارٹراسپتال منتقل کردیا گیا، گلگت ریسکیو 1122کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔