مزید خبریں

سندھ ہائی کورٹ نے عامر لیاقت کی قبر کشائی ، پوسٹ مارٹم کا حکم معطل کردیا

کراچی (کورٹ رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے عامر لیاقت کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم سے متعلق جوڈیشل مجسٹریٹ کا حکم معطل کردیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں عامر لیاقت کے بچوں کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کہاگیا کہ عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست شہرت حاصل کرنے کے لیے مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں دائر کی گئی تھی‘ سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے ورثا کے انکار کے بعد ان کا بھی پوسٹ مارٹم نہیں کیا گیا تھا جبکہ ان کا قتل ایک ہائی پروفائل کیس تھا‘ پوسٹ مارٹم کرانا شریعت کے خلاف ہے جس پر عدالت نے جوڈیشل مجسٹریٹ کا حکم معطل کردیا۔