مزید خبریں

زلزلہ زدگان کی بھرپورمدد کی جائے ،سینیٹر دوست محمد محسود

پشاور(نمائندہ جسارت) سینیٹر دوست محمد محسود سے زلزلے سے ہونے والے نقصان پردکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ سرحد کے اس پار افغانستان میں اپنے بھائیوں کی موجود تکلیف اورزلزلہ سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابرکے شریک ہیں اور زخمی ہونے والوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیرستان میں بھی زلزلہ سے نقصان ہوا ہے۔انسانی ہمدردی کی بنیاد پرتمام متاثرین کی بھرپورمدد کرنی چاہئے۔تمام اہل استطاعت لوگوں سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ تکلیف کی اس گھڑی میں اپنے بھائیوں کی ہرممکن مدد کریں اور نقد عطیات کی شکل میںمتاثرین سے تعاون کیا جائے۔