مزید خبریں

ٹیسٹ رینکنگ، بابراعظم چوتھے نمبر پربرقرار

دبئی(جسارت نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی 20پلیئرز رینکنگ میں بیٹنگ کے شعبے میں انگلینڈ کے جو روٹ پہلے جبکہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ کے شعبے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم پہلے نمبر پر براجمان ہیں ، ون ڈے رینکنگ کے مطابق بیٹنگ کے شعبے میں پاکستان کے بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ امام الحق دوسرے نمبر پر موجود ہیں، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ایک درجہ ترقی کے بعد نویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ون ڈے بولنگ کے شعبے میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کیکرس ووکس دوسرے اور نیوزی لینڈ کے ہی میٹ ہنری تیسرا نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اس فہرست میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ ون ڈے آل رائونڈرز کے شعبے میں بنگلادیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر قائم ہیں۔ جبکہ پاکستان کے عماد وسیم اس فہرست میں نویں نمبر پر موجود ہیں۔ تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں بلے بازوں کی فہرست میں انگلینڈ کے جوروٹ پہلے نمبر پر برقرار ہیں جبکہ آسٹریلیا کے مارنس لبوشین دوسرے اور آسٹریلیا کے ہی اسٹیو اسمتھ تیسرے نمبر پر ہیں ، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم چوتھے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ ٹیسٹ بولنگ کے شعبے میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔