مزید خبریں

ٹیکنیکل کورس سے ایتھلیٹکس کھیل کو فروغ حاصل ہوگا،سلطان ستی

اسلام آباد(جسارت نیوز)اسلام آباد ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین بریگیڈیئر ریٹائرڈ سلطان ستی نے کہا ہے کہ ملک میں ورلڈ ایتھلیٹکس ٹیکنیکل آفیشلز کورس کے کامیاب انعقاد سے ایتھلیٹکس کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس ٹیکنیکل آفیشلز کورس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ کورس کے کامیاب انقعاد پر پاکستان ایتھلیٹکس فیڈ ریشن کے صدر میجر جنرل ریٹائرڈ محمداکرم ساہی اور ان کی پوری ٹیم مبارکبادکی مستحق ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں گراس روٹ سطح پر ایتھلیٹکس کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ سہولیات اور وسائل کی کمی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایتھلیٹکس کے کھیل میں پاکستانی کھلاڑیوں نے بین الاقوامی سطح پر بے پناہ میڈلز حاصل کر رکھے ہیں۔ بریگیڈیئرسلطان ستی نے کہا کہ حکومت پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے ساتھ ملک میں ایتھلیٹکس کے کھیل کے فروغ کیلیے مالی تعاون کرے ۔