مزید خبریں

آسٹریلین کرکٹ لیگ بگ بیش نے ڈرافٹ سسٹم اپنالیا

سڈنی(جسارت نیوز)بگ بیش لیگ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ڈرافٹ سسٹم اپنا لیا گیا۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق سیزن 23 -2022 کیلیے اب ایک طریقے کے تحت کھلاڑی منتخب کیے جائیں گے۔کھلاڑیوں کی کیٹگریز پلاٹینم سے برانز تک ہوں گی، معاوضوں کے بارے میں ابھی نہیں بتایا گیا۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ ڈرافٹ کی تاریخوں اور پک آرڈر کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ کرکٹ آسٹریلیا کا مزید کہنا ہے کہ دنیا میں نئی متعارف کرائی جانیوالی لیگز سے طریقہ کار تبدیل کرنا پڑا ہے۔