مزید خبریں

بجٹ میں کھیلوں کے لیے مختص فنڈز کے سلسلے میں جسارت فورم آج ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاق اور صوبوں کی جانب سے سال 2022-23کے بجٹ میں کھیلوں کی ترقی کے لیے مختص فنڈز پر اظہار خیال کے لیے جسارت فورم آج شام 4بجے جسارت ہیڈ آفس، جمعیت الفلاح بلڈنگ میں منعقد ہوگا جس میں کھیلوں کے شعبے سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی،فیڈریشنز و ایسوسی ایشنز کے عہدیداران اور منتظمین شریک ہونگے۔ فورم کی میزبانی کے فرائض روزنامہ جسارت کے سینئر رپورٹر، انچارج اسپورٹس صفحہ اور جسارت ٹی وی کے پروگرام اسپورٹس نان اسٹاپ کے میزبان سید وزیر علی قادری انجام دیں گے۔