مزید خبریں

بی او جی کا 69واں اجلاس آج ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز ( بی او جی ) کا 69واں اجلاس 23 جون بروز جمعرات کی صبح 11:30 بجے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں مندرجہ ذیل امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا چیئرمین، چیف ایگزیکٹو ، چیف آپریٹنگ اور چیف فنانشنل آفیسرز کی رپورٹس مالی سال 23-2022 کے لیے پی سی بی کا سالانہ بجٹ بی او جی کمیٹیز کی رپورٹس اور ان پر اپ ڈیٹ عمر کی تصدیق کیلیے بنائی گئی پالیسی کی منظوری کرکٹ اور کمرشل سمیت تمام ڈیپارٹمنٹس کی اپ ڈیٹس انتظامات برائے میڈیا: میڈیا نمائندگان کوجمعرات کی صبح شرکاء کی اجلاس میں آمدکی ویڈیو بنانے کی اجازت ہوگی۔