مزید خبریں

امریکا : لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ لگ گئی‘3 افراد زخمی

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ لگ گئی،جس کے باعث 3مسافرزخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکا کے میامی ائیرپورٹ پرلینڈنگ کے دوران ایک طیارے میں آگ لگ گئی ، تاہم کپتان نے طیارے کو بحفاظت اتار لیا۔ واقعے میں زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔