مزید خبریں

اسرائیل کو ایران پر حملوں سے نہیں روکا‘ امریکی اہل کار

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی انتظامیہ کے ایک سینئر اہلکار نے کہاہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے اسرائیل کو ایران پر حملوں سے نہیں روکا۔ امریکی اہل کار نے ایران کی طرف سے جوہری نگرانی کے کیمرے ہٹانے اور اسرائیل کے خلاف جارحانہ رویے کا حوالہ دیا۔ دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے اسرائیل کے امریکی اتحادی ہونے کی حیثیت سے واضح حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ بلنکن کا کہنا تھا کہ صدربائیڈن اسرائیلی کی سیاسی صورت حال کے باوجود جولائی میں اسرائیلی دورے پر جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔