مزید خبریں

سری لنکا نے کی 30سال بعدہوم گرائونڈ پر تاریخ رقم کردی

کولمبو(جسارت نیوز) سری لنکا نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کا چوتھا ون ڈے میچ جیت کر تاریخ رقم کردی۔کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق داسن شناکا کی قیادت میں سری لنکن ٹیم نے 5 میچوں کی سیریز کے چوتھے ون ڈے میں آسٹریلیا کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4رنز سے کامیابی سمیٹی تھی، سیریز میں فتح کے ساتھ ہی لنکن تائیگرز کو سیریز میں3-1سے ناقابلِ شکست برتری حاصل ہوگئی ہے۔سری لنکن ٹیم نے آسٹریلوی ٹیم کو 30کے طویل انتظار کے بعد ہوم گرائونڈ پر شکست دی ہے، اس سے قبل لنکن ٹائیگرز 1992میں سیریز جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے۔میچ جیتنے کے بعد سری لنکن ٹیم کے کپتان داسن شناکا جذباتی ہوگئے، انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف جیت کی ملک اشد ضرورت تھی، میرے خیال میں یہ پورے سری لنکا کو جشن منانا چاہیے۔دوسری جانب سیریز جیتنے کے بعد سابق کپتان سنتھ جے سوریا سمیت دیگر کرکٹرز نے سری لنکن ٹیم کو مبارکباد دی۔