مزید خبریں

فاسٹ بولر محمد حسنین نے قومی ٹیم میں واپسی کو اپنا اولین ٹارگٹ قرار دیدیا

لاہور(جسارت نیوز)فاسٹ بولر محمد حسنین نے قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کو اپنا اولین ٹارگٹ قرار دیا ہے۔محمد حسنین حال ہی میں بولنگ کرانے کے اہل ہوئے ہیں، ان کے بولنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیا گیا تھا جس کے بعد نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ان کے بولنگ ایکشن پر کام کیا گیا اور لاہور میں آئی سی سی کی منظور شدہ لیب میں ہونے والے بائیو مکینک ٹیسٹ میں ان کے بولنگ ایکشن کو قانونی قرار دیا گیا ہے اور اب محمد حسنین بولنگ کرسکتے ہیں۔حسنین کا کہنا ہے کہ بولنگ ایکشن کلیئر ہونے کے بعد بہت اچھا لگ رہا ہے، اب میں دوبارہ ایکشن میں ہوں گا ، نئے ایکشن کے اوپر میں نے کوچز کے ساتھ بہت محنت کی ہے، کوچ عمر رشید نے کافی کا م کیا ہے جس کا مجھے فائدہ ہوا۔فاسٹ بولر کا کہنا تھاکہ میں نے ایک مشکل وقت گزارا ہے۔