مزید خبریں

سیاسی جماعتیں خواتین کو بھرپورنمائندگی دیں ،مقررین

عمرکوٹ (نمائندہ جسارت )پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ خواتین کو مقامی حکومت میں بھرپور نمائندگی دے تاکہ خواتین اپنے مسائل اعلیٰ ایوانوں تک پہنچا سکیں۔ سیپ پاکستان ،ارادو ،عورت فاونڈیشن ملک میں خواتین کے حقوق و شعور آگاہی مہم چلارہی ہے سماجی تنظیم ارادو کے رہنما عباس کھوسہ نے سول سوسائٹی کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کلب عمرکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک کے مختلف حصوں میں بلدیاتی الیکشن ہورہے ہیں سندھ میں پہلے مرحلے میں چودہ اضلاع میں 26جون کو بلدیاتی الیکشن ہورہے ہیں خواتین کو مکمل حقوق دیے جائے۔ سماجی رہنما کلثوم سندو ،غلام مصطفیٰ کھوسہ ،محمد بخش کمبار ، عباس کھوسہ، عبداللہ کھوسہ نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ عمرکوٹ ضلع کی “42”یونین کونسلوں “7”ٹاؤن کمیٹیوں،ایک میونسپل کمیٹی کے الیکشن میں صرف دو خواتین الیکشن لڑ رہی ہیں یہ ایک المیہ ہے مقامی حکومتوں میں خواتین کو آگے بڑھنے خواتین کو اپنے حقوق اپنے مسائل کے حل کے لیے بھرپور نمائندگی ملنی چاہیے پاکستان کی تمام بڑی سیاسی جماعتیں خواتین کو اعلیٰ ایوانوں تک رسائی کے مواقع فراہم کریں۔ عباس کھوسہ ،کلثوم سندو اور موقع پر موجود سماجی رہنماؤں نے مطالبہ کیاکہ خواتین کو بھرپور نمائندگی کیلیے پاکستان میں قانون سازی ہونی چاہیے ۔رہنماؤں کاکہنا تھا کہ پاکستان میں سماجی تنظیم ارادو ،عورت فائونڈیشن ،سیپ ،رین نیٹ ورک پاکستان بھر میں خواتین کے حقوق خواتین کی نمائندگی کیلیے آگاہی چلارہی ہے تاکہ خواتین کو ان کے حقوق حاصل ہوں معاشرے میں خواتین کو مضبوط کیا جاسکا اعلیٰ ایوانوں میں فیصلہ سازی میں خواتین کو شریک کیاجائے ۔