مزید خبریں

کھڈرو،نجات تنظیم کا پریس کلب کے سامنے احتجاج

کھڈرو(نمائندہ جسارت)نجات تنظیم (سائین حسن قادر گروپ) کے کتنے ہی ورکرز اور مریدین کا پریس کلب کھڈرو کے سامنے گزشتہ روز بدین میں ہونے والے پرتشدد واقعہ اور بدین انتظامیہ کے خلاف سخت احتجاج و نعرے بازی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مظاہرین کے رہنما نانا جمیل ڈاہری ، حاجی امیر علی ڈاہری ، حمزو خان تالپور نے کہا کہ بدین پولیس وزیراعلیٰ سندھ کے ایڈوائزر کی شہ پر ہمارے لوگوں کو تنگ کررہی ہے گزشتہ روز بھی انہوں نے ہتھیاروں کے زور پر خون ریزی کی کوشش کی ، روکنے کی کوشش کے دوران ہمارے پچاس سے زیادہ لوگوں کو شدید زخمی کردیا وزیراعلی سندھ کے ایڈوائزرکسی بھی وقت وہاں خون ریزی کراسکتے ہیں ۔مظاہرین نے سندھ حکومت خصوصاً آصف زرداری سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ معاملے کا نوٹس لیا جائے تاکہ درگاہ لنواری شریف کا امن و امان خراب نہ ہو۔