مزید خبریں

میرپورخاص ،جمڑاو کینال سے نامعلوم ضعیف شخص کی کئی روز پرانی نعش برآمد

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) جمڑاو کینال سے نامعلوم ضعیف شخص کی کئی روز پرانی نعش ملی ہے۔ پولیس نے نعش کو سول اسپتال منتقل کر دیا ہے ۔ اولڈ میرپور پولیس اسٹیشن کہ حدود سنجی موری ویسٹ جمڑاؤ دیھ 109 کے قریب جمڑاؤ کینال میں نعش کی موجودگی کی اطلاع علاقے کے لوگوں نے پولیس کو دی پولیس نے نعش کو کینال سے نکال کر سول اسپتال منتقل کر دیا ہے ۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ملنے والی نامعلوم ضیعف شخص کی کئی روز پرانی نعش کئی روز پرانی ہے۔ پولیس نعش کی شناخت کیلیے کینال کے قریبی گوٹھوں کے رہائشیوں سے رابطے میں مصروف ہے۔